بھٹکل:25/ جولائی(ایس او نیوز) وویک جاگرت بلگا اترکنڑا ، وویک جاگرت بلگا بھٹکل کے اشتراک سے ’’یوا سنگم (یوتھ سنگم)‘‘ نامی پروگرام تعلقہ کے گوپال کرشنا مندرکے ہال میں منعقد ہوا۔
پروگرام میں اہم خطاب کرتے ہوئے ڈوائین پارک کے ڈائرکٹر ڈاکٹر وویک نے کہاکہ بھارت کی ترقی صرف نوجوانوں سے ہی ممکن ہے، نوجوانوں کے مثالی رہنما وویکانند نے ہمارے ملک کی تہذیبی روایات کو پوری دنیا میں متعارف کرایا۔ لیکن افسوس، آج ملک کے نوجوان کئی ایک برائیوں میں لت پت ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جن کی ذہنیت اچھے اور بھلے خیالات رکھتے ہیں ، جو سب سے پیار ومحبت کرتے ہیں ، جن کی خراب سوچ نہیں ہوتی ہے ایسے ذہن کے لوگ ہی اعلیٰ ہوتے ہیں، ان کے تمام مکمل ہوتے ہیں، ایسےہی ذہنیت کے لوگ سماج اور ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانا ممکن ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے خصوصی طورپر اپیل کی کہ ہم پہلے اپنے والدین کے ساتھ بہترین سلوک کریں ، ان کی اچھی دیکھ بھال کریں ، 18فی صد نوجوان نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہیں، سماج اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس کی روک تھام کے لئے اقدام کرے۔ وویک جاگرت بلگا کے واسو سورنا نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے ڈوائین پارک کے افسر رمیش بھنڈاری کا تعارف پیش کیا۔ رمیش بھنڈاری نے پروگرام کی غرض وغایت پیش کی تو ایم جی نائک نے استقبال کیا۔ ڈائس پر وویک جاگر ت بلگا کے تعلقہ صدر جی پی راج شیکھر ، بھٹکل یوا شکتی بلگا کے ناگراج، ہوناور وویک جاگرت بلگا کے ایم پٹگار موجود تھے۔ کمٹہ ہوناور اور بھٹکل وویک جاگرت بلگا کے ہزاروں کارکنان پروگرام میں شریک تھے۔